کرغزستان کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفیر کا متاثرہ ہوسٹل کا دورہ، طلبہ سے ملاقات

کرغزستان: (دنیا نیوز) کرغزستان میں غیر ملکی طلباء کے خلاف پرتشدد واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی۔

پاکستانی سفیر اور کرغزستان کے اعلیٰ حکام نے جس ہاسٹل پر حملہ کیا گیا تھا وہاں کا دورہ کیا، طلبہ کے پاس گئے، کرغز لوکل کمیونٹی بھی وہاں موجود تھی۔

کرغز حکام نے کہا کہ یہاں آپ کو یہ بتانے آئے ہیں کہ پریشان نہ ہوں، حالات کو نارمل ہونے دیں، جو ہوا ہم اس پر شرمندہ ہیں، یہاں پر ہمارے مہمانوں پر حملہ کیا گیا، پاکستانی سفیر نے یہاں پر ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں