لاہور اور پشاور میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

لاہور: (دنیا نیوز) پاک فوج کی لاہور اور پشاور کورز میں افسروں اور جوانوں کو رینکس اور اعزازات دینے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہور کور کی رینکس اور اعزازات دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا تھے، تقریب میں فوجی افسروں اور جوانوں کوستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

25 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 27 کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، 18 شہید سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہداء کے تمغے ان کے اہلخانہ نے وصول کئے، تقریب میں فوج کے اعلیٰ افسروں اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دوسری جانب پشاور کور میں بھی رینکس اور اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 5 افسروں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 15 افسروں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، 4 جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور 29 سپاہیوں کے رشتہ داروں کو تمغہ بسالت دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں