کراچی: پانی کے ٹینک میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق، گولی لگنے سے بچہ زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق جبکہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے بچہ زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کی کچی آباد میں پانی کے ٹینک کی صفائی کرنے والا شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، واقعے کے بعد ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سپر ہائی وے اللہ بخش گوٹھ کے قریب گھر میں موجود بچہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں