جنریٹر میں پٹرول ڈالتے ہوئے آگ بھڑکنے سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق

گجرات: (دنیا نیوز) ڈنڈے مار کالونی میں جنریٹر میں پٹرول ڈالتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

آگ کی لپیٹ میں آنے والوں میں دو خواتین اور ایک شخص شامل ہے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

ریسیکو عملہ کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ گھر کی تیسری منزل پر جنریٹر میں فیول ڈالتے ہوئے پیش آیا، زخمی ہونے والے 35 سالہ زبیر کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں