پتوکی: مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو گرفتار، فائرنگ سے اہلکار بھی زخمی

پتوکی: (دنیا نیوز) پتوکی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، 3 ساتھی فرار ہو گئے جبکہ فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ 4 نامعلوم ڈاکو 30 ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جاگو والا نہر کے قریب ناکہ بندی کی، ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل بھی زخمی ہو گیا، گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی جو چھانگا مانگا کا رہائشی بتایا جاتا ہے، ڈاکو اور اس کے فرار ہونے والے ساتھی تھانہ چھانگا مانگا کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں