60 سالہ خاتون نے مقابلہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا،سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

ارجنٹائن: (ویب ڈیسک) ارجنٹائن کی 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے مس کیپیٹل بیونس آئرس کا ٹائٹل جیت لیا۔

معمر ماڈل نے مس ارجنٹائن 2024 کے کوالیفائر کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا تاہم ماریسا روڈریگز کی نوجوانی جیسی اور دلکش خصوصیات نے سوالات اور شکوک پیدا کردیئے ہیں۔

ماریسا روڈریگز کی جیت اس وقت ہوئی جب بین الاقوامی آرگنائزیشن فار بیوٹی پیجنٹس نے زیادہ سے زیادہ عمر کے خاتمے کے نتیجے میں بڑی عمر کے افراد کو بھی خوبصورتی کے مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع دے دیا، اس سے قبل اس مقابلے میں 18 سے لے کر 28 سال تک کی خواتین شرکت کرتی تھیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ساٹھ سالہ وکیل اور صحافی کی جیت کی خبروں کی بھرمار ہوگئی ہے۔

60 سالہ خاتون کے امیدوار بننے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تنازع کھڑا ہوگیا، اس خاتون کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس کی عمر کی سچائی پر یقین کرنے سے انکار کردیا، خاص طور پر ماریسا روڈرریگز کے چہرے کے خدو و خال کو چھوٹی عمر کا کہا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں