اے آئی اور میٹا ورس میں سرمایہ کاری، مارک زکربرگ کے 18 ارب ڈالرز ڈوب گئے

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو دو سال کا سب سے بڑا نقصان ایک دن میں 18 ارب ڈالرز سے محرومی کی صورت میں ہوا۔

میٹا کمپنی نے اپنی سال کی پہلی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کردی۔ جنوری سے مارچ 2024 کے دوران کمپنی کے حصص میں کمی دیکھی گئی۔

مارک زکر برگ نے رواں برس اے آئی اور میٹا ورس پر 35 سے 40 ارب ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث نہ صرف میٹا کے حصص میں کمی آئی بلکہ مارک زکربرگ بھی اربوں ڈالرز سے محروم ہوگئے۔

مارک زکر برگ کا صرف ایک دن نقصان 18 ارب ڈالر یعنی پاکستانی 50 کھرب روپے ہوا ہے تاہم اس میں مختلف دیگر وجوہات بھی شامل رہی ہیں، اثاثوں میں 18 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود مارک زکربرگ اب بھی 155 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں