محسن نقوی کا ملتان کا دورہ، شہریوں کی شکایت کا نوٹس، نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان

ملتان: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ملتان پہنچ گئے، وفاقی وزیرداخلہ نے ملتان کے کچہری چوک میں نادرا سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطاریں، اے سی بند، انتظار اور تاخیر معمول، ٹوکن کے حصول کے لئے 4 سے 5 گھنٹے انتظار کرنے پر شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لے لیا، نادرا آفس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کچہری چوک کے نادرا سینٹر کو بہتر مقام پر منتقل کرنے کا حکم بھی دیا، شہری نے وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ب فارم بنانے آیا ہوں، 4 گھنٹے ہو گئے ہیں، آپ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ نے پہلے بھی کام کرکے دکھایا ہے اور اب بھی کر رہے ہیں، محسن نقوی نے کہا کہ آپ کی دعائیں چاہئیں، انشااللہ سسٹم کو بہتر بنائیں گے، آپ کی آسانی کے لئے نادرا سینٹرز کے دورے کر رہا ہوں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں