رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبیداللہ گورگیج کی پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ لینے سے معذرت

کوئٹہ: (دنیا نیوز) رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔

سردار عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ ایسا عہدہ لینے کا کوئی فائدہ نہیں جس سے عوام کی خدمت نہ کرسکوں، وزیراعلیٰ بلوچستان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے پارلیمانی سیکرٹری نامزد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں