سندھ میں ٹرانسپورٹ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں: شرجیل میمن

کراچی :(دنیا نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ۔

کراچی میں آٹومیٹڈ سسٹم کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے عوام کے سفر کو آسان بنایا جارہا ہے، آٹومیٹڈ سسٹم سے کرائےکی کلیکشن میں شفافیت ہوگی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی تاخیر کا شکار ہوئی اس کی وجہ یہ تھی 2019 میں اس کا ٹینڈر ہوا، 2020 میں ٹینڈر آیوارڈ ہوا پھر اس کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا تو پھر وہاں کانٹریکٹرز کے مسئلے ہوئے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ عبوری حکومت کے دور میں اس پر کام نہیں ہوا، لیکن ہماری حکومت کے آتے ہی کام شروع ہوگیا، یہ ہوتا ہے سیاسی لیڈرشپ کا ویژن اور کچھ بھی ہو جائے یہ کام ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ہمارا ٹرینڈ لال بسوں کا تھا ، ہم نے خواتین کیلئے پنک بسیں شروع کیں اور یہ پاکستان اور شاید دنیا میں واحد ہیں، اس کو دنیا نے بڑا سراہا، یہ لوگوں کی سہولت کے لیے ہے۔

شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ صوبہ سندھ ایشیا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں چھٹے نمبر پر ہے، اس میں پاکستان کا رینک بارہواں ہے سندھ کا تیسرا لیکن یہ آج سے 12 سال پرانی بات ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں