تابوت جیسی نظر آنے والی رجسٹرڈ کار نیلامی کیلئے پیش

نیویارک: (ویب ڈیسک) ایک ڈریگسٹراسٹائل کی کسٹم کار ڈیزائن کی گئی ہے جو بالکل تابوت جیسی نظر آتی ہے۔

کار کو حال ہی میں 28,750 ڈالرز میں نیلامی کیلئے پیش کیا گیا جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔

1965کی ایک ٹیلیویژن سیریز دی منس ٹرز کی قسط میں Drag-U-La Coffin car کی شکل سے مشابہہ یہ غیر روایتی شکل کی وہیکل ایک کسٹم باکس فریم چیسز اور ایک 8 انچ کی فائبر گلاس کے تابوت کی شکل کی باڈی ورک پر مشتمل ہے۔

یہ دراصل کوئی تابوت نہیں بلکہ اسے یہ شکل اسلئے دی گئی ہے کہ کار کے ریئر ایکسل کے پیچھے ڈرائیور کے بیٹھنے کی جگہ بنائی جا سکے لیکن دیکھنے میں یہ بالکل تابوت کا انداز لئے ہوئے ہے۔

ہر طرح سے مکمل یہ کار بشمول ریئر وہیلز جو کہ ریسنگ سلکس میں لپٹا ہوا ہے جبکہ اس کا آرگن سٹائل کا ورٹیکل ایگزاسٹ پائپس اور لینٹرن سٹائل کی لائٹنگ اسے مزید متاثر کن بناتی ہے۔

یہ تابوت کار دیکھنے میں ایک حقیقی روڈ پر چلنے والی کار سے زیادہ ایک مووی پروپ لگتی ہے لیکن یہ ایک بالکل اصل اور 1928 میں نیویارک میں رجسٹرڈ فورڈ کار ہے اور اسکا مستند لائسنس پلیٹ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں