زارا نور کا بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ڈانس، ویڈیو وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور نے بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ زارا نور عباس اور ان کے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہاں رواں سال 27 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ‘ نورِ جہاں’ رکھا گیا ہے۔

 

گزشتہ دنوں زارا نور عباس ار اسد صدیقی کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ’خوش آمدید جشن نورِ جہاں‘ تقریب رکھی گئی جس میں اداکارہ زارا نور عباس نے ڈانس بھی کیا۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو بالی ووڈ کے مشہور گانے پر ڈانس کرتے اور ان کے دوست احباب کو زارا نور کو سراہتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں