کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟

جینیوا: (ویب ڈیسک ) کرہ ارض اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے ایسے میں حیران کن طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

کرہ ارض کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے اورصنعتی انقلاب سے پہلےکی نسبت دنیا اب 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ گرم ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متعلق شواہد انتہائی واضح ہیں اور ان میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، جب تک ہم گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے تیزی سے کام نہیں کرتے ہم موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک نتائج کو روکنے کے قابل نہیں ہوں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق حیران کن طور پر چاکلیٹ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں کردار ادا کرتی نظر آتی ہے۔

کوکودرخت کے دانوں کا چھلکہ

جرمنی کے بندرگاہی شہر ہیمبرگ میں سرخ اینٹوں کے کارخانے کے اندر کوکو بین کے چھلکےسے ایک سیاہ پاؤڈر تیار کرتے ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق یہ مواد جسے "بائیوچار" (بائیوچار) کہا جاتا ہے کوکو کی بھوسی کو آکسیجن سے پاک کمرے میں 600 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرنے سے تیار کیا جاتا ہے ، یہ عمل گرین ہاؤس گیسوں کو جمع کرتا ہے اور آخری مصنوعات کو کھاد کے طور پر یا "سبز" کنکریٹ بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کاربن کو دور کرنے کا ایک جدید طریقہ

جب کہ بائیوچار مینوفیکچرنگ کا شعبہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی فضا سے کاربن کو ہٹانے کا ایک جدید طریقہ فراہم کرتی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کا بین الحکومتی پینل یہ بھی نوٹ کرتا ہے کہ بائیوچار کو 40 بلین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ میں سے 2.6 بلین کو حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جو انسان سالانہ پیدا کرتے ہیں تاہم اس مادہ کے استعمال کو بڑھانا مشکل ہے۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج

ہیمبرگ بائیوچار پلانٹ کے سرکلر کاربن کے سی ای او بیک اسٹین لنڈ نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ ہم کاربن سائیکل کو تبدیل کر رہے ہیں ، یہ فیکٹری جو یورپ کی سب سے بڑی ہے پڑوسی چاکلیٹ فیکٹری سے گرے پائپوں کے نیٹ ورک کے ذریعے استعمال شدہ کوکو کا بھوسہ حاصل کرتی ہے ، بائیوچار چھلکوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو روک دیتا ہے۔

یہ ایک ایسا عمل ہے جسے کسی دوسرے پودے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اگر کوکو کے چھلکے کو معمول کے مطابق تباہ کر دیا جائے تو ان کے گلنے سے کاربن فضا میں خارج ہو جائے گا۔

فرانس کے یونی لا سالے انسٹی ٹیوٹ کے ماہر ماحولیات ڈیوڈ اوبن کا کہنا ہے کہ اس کے بجائے کاربن صدیوں سے بائیوچار میں پھنسا ہوا ہے، ایک ٹن بائیوچار "2.5 سے 3 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے برابر" ذخیرہ کرتا ہے۔

فصل کی پیداوار میں اضافے پر زور

بائیوچار کو 20 ویں صدی میں ایمیزون بیسن میں زرخیز زمینوں کی تلاش کرنے والے سائنسدانوں کے ذریعہ دوبارہ دریافت کرنے سے پہلے امریکا کے مقامی لوگوں نے کھاد کے طور پر استعمال کیا تھا۔

مادے کی حیرت انگیز سپنج نما ساخت مٹی میں پانی اور غذائی اجزاء کی مقدار کو بڑھا کر فصل کی پیداوار میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

ہیمبرگ فیکٹری میں چاکلیٹ کی خوشبو بسی ہوئی ہے اور پائپوں کی گرمی سے گرم ہے، حتمی مصنوعات کو سفید تھیلوں میں ڈال کر مقامی کسانوں کو دانے کی شکل میں فروخت کیا جاتا ہے۔

پیداواری عمل میں لاگت زیادہ

اس پیداواری عمل جسے پائرولیسس کہا جاتا ہے کے نتیجے میں بایو گیس کی ایک خاص مقدار ہوتی ہے جو کہ پڑوسی پلانٹ کو واپس فروخت کی جاتی ہے، مجموعی طور پر پلانٹ سالانہ 3,500 ٹن بائیوچار اور 10,000 ٹن کوکو کا بھوسہ سے "20 میگا واٹ گیس فی گھنٹہ پیدا کرتا ہے۔

تاہم پیداواری طریقہ کار کو موسمیاتی تبدیلی پر بین الحکومتی پینل کی طرف سے مطلوبہ سطح پر لانا اب بھی مشکل ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں