معروف بھارتی اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی
ممبئی: (ویب ڈیسک)مشہور بھارتی اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا کہ ’زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہوں ساتھ ہی کاجول نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہیں۔
کاجول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنی تمام پرانی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں جبکہ ٹوئٹر پر ان کی پوسٹ تاحال موجود ہیں۔
کاجول کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اچانک اس اعلان پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے، مداح کاجول کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا خیال رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔