العلا میں پہلی اونٹ ریس چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان

العلا(ویب ڈیسک ) العلا میں اپنی پہلی اونٹ ریس چیمپئن شپ کا اعلان کردیا گیا۔

عرب اونٹ فیڈریشن نے کہا ہے کہ اونٹ چیمپیئن شپ کے پہلے ایڈیشن میں 13 راؤنڈز رائل کمیشن برائے العلا گورنریٹ کے اشتراک سے منعقد کیے جائیں گے اور اس کے راؤنڈز آئندہ مئی کی 3 تاریخ کو شروع ہوں گے۔

چیمپئن شپ العلا اونٹ فیلڈ میں منعقد ہوگی۔ اس میں 3 ملین ریال سے زیادہ کے مالی اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

گزشتہ سال 7 ستمبر کو عرب اونٹ فیڈریشن کی جنرل اسمبلی کے ارکان نے ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن کے انعقاد کی منظوری دی تھی، دوسرے ایڈیشن کے لیے میزبان ملک کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

شرکا اس چیمپئن شپ میں 2، 4، 5، 6، اور 8 کلومیٹر کی دوڑ میں حصہ لیتے ہیں، اس میں مالکان اونٹوں کی دوڑ میں تین راؤنڈ کے ساتھ 13 کیٹیگری کے مقابلوں میں شریک ہوتے ہیں۔

چیمپئن شپ میں مردوں کے لیے دو راؤنڈز ہیں اور خواتین کے لیے ایک راؤنڈ ہے، چھوٹے اور بڑے اونٹوں کے منظور شدہ زمرے کے لیے عام لوگوں کے لیے دس چکر ہوں گے، یہ منظور شدہ زمرے حقایق، لقایا، جذاع، ثنایا، وحیل اور زمول ہیں۔

یاد رہے ٹورنامنٹ میں شرکت صرف ایسے اونٹ مالکان تک محدود ہے جو عرب ممالک کے شہری ہیں اور عرب اونٹ فیڈریشن کے رکن ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں