سنی اتحاد کونسل نے ججز کے خط پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے ججز کے خط پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی۔

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان نے پارلیمانی کمیشن کے ذریعے انکوائری کرانے کا مطالبہ کر دیا، تحریک التوا پر چیف وہیپ عامر ڈوگر سمیت 90 سے زائد اراکین نے دستخط کئے۔

تحریک التوا کے متن کے مطابق ججز خط کے مندرجات کے حوالے سے قوم میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، ایوان میں اس معاملے کو زیربحث لایا جائے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت ججز کی آزادی قائم رکھنے میں ناکام رہی، ایجنسیوں کی مداخلت کے باعث بانی چیئرمین جیل میں ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں