طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا: اعظم نذیر تارڑ

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا ہے اور نہ ہوگا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے پہلی بار اسلام آباد پر قبضے کی بات نہیں کی، ایسی باتوں کا نتیجہ پہلے بھی عوام کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کا جو رویہ ہے وہ قوم دیکھ چکی، عدالتی معاملات کو عدالت اور سیاسی معاملات ڈائیلاگ سے حل کرنے چاہئیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے مذاکرات ضروری ہیں، گندم خریداری پر ایک سپیشل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو تین دن بعد رپورٹ پیش کرے گی، گندم کی خریداری کا معاملہ حل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ کسانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صرف ٹارگٹ بڑھایا بلکہ صوبائی حکومتوں سے بھی بات کی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں