یمنی حوثیوں کا امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

بیروت: (ویب ڈیسک) یمن کے حوثی گروپ نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یمن کے صوبے صعدہ کی فضائی حدود میں امریکی ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا۔

حوثی گروپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ڈرون طیارہ جمعرات کی شب یمن کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، آئندہ بھی امریکی اور برطانوی دشمنوں کے طیاروں کا یہی حال ہوگا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں