پاکپتن: تیز رفتار کار نہر میں جا گری، بچی جاں بحق، 6 افراد کو بچا لیا

پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں بچی جاں بحق جبکہ 6 افراد کو بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 7 افراد تقریب میں شرکت کر کے واپس جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے بعد کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں تمام افراد ڈوب گئے۔

حادثے کی بروقت اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 6 افراد کو بحفاظت نہر سے نکال لیا گیا جبکہ 8 سالہ بچی کی لاش نہیں مل سکی جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں