بصیرپور اور مریدکے میں ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 4 شدید زخمی

بصیرپور: (دنیا نیوز) بصیرپور میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ مریدکے میں ریس لگاتی بسوں نے 4 افراد کو شدید زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا حادثہ بصیرپور کے علاقے منڈی احمد آباد روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا، ریسکیو عملے نے لاش ہسپتال منتقل کر دی۔

مریدکے میں جی ٹی روڈ کالاشاہ کاکو کے قریب ریس لگاتی بسوں نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، بس ڈرائیورز موقع سے فرار ہو گئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں