شکار پور: تھریشر کے زد میں آ کر 5 سالہ بچہ جاں بحق

شکار پور: (دنیا نیوز) شکارپور میں گندم کی کٹائی کے دوران تھریشر کے زد میں آ کر 5 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بچے کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ سندھ کے علاقے شکارپور میں پیش آیا جہاں گندم کی کٹائی کے دوران 5 سالہ بچہ کھیلتے کھیلتے تھریشر کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی، مرنے والے بچے کی شناخت مہدی حسن کے نام سے ہوئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں