کینیڈا میں بیساکھی کی تقریبات، جسٹن ٹروڈو کی موجودگی میں خالصتان زندہ باد کے نعرے

ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا میں خالصا ڈے کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں جن میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی، تقریب میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر پیئر پوئیلیور نے بھی شرکت کی۔

خالصا ڈے کی خصوصی تقریب میں سکھ برادری نے خالصتان زندہ باد کے نعرے لگا دیئے، یہ نعرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ مودی کی انتہا پسندی اور اقلیتوں کیخلاف کارروائیوں سے سکھ بھی تنگ آچکے ہیں اور وہ علیحدہ وطن چاہتے ہیں۔

تقریب میں ہر طرف ہردیپ سنگھ نجر کے پوسٹرز اور تصاویر آویزاں تھیں اور مودی کیخلاف سکھوں کی نفرت نعروں کی صورت میں واضح طور پر دیکھی گئی، ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون 2023ء کو کینیڈا میں مقیم گوردوارے کے باہر بھارتی ایجنٹس کے ذریعے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

خالصا ڈے جسے بیساکھی بھی کہا جاتا ہے 1699ء میں سکھ کمیونٹی کی بنیاد رکھے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں رہائش پذیر سکھ کمیونٹی کو ان کے حقوق اور آزادی کے تحفظ کی ضمانت دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں