شمسی توانائی سے ایک ساتھ 3 ہزار بلب روشن کرنے کا عالمی ریکارڈ

دبئی: (ویب ڈیسک) دبئی میں طلبا نے سولر کی مدد سے کارنامہ انجام دے کر سب کو حیران کر دیا۔

طلبہ نے شمسی توانائی سے ایک ساتھ 3 ہزار بلب روشن کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا، سولر لائٹس کو متحدہ عرب امارات کے قومی درخت غف کی شکل میں ترتیب دیا گیا۔

منفرد کاوش کا مقصد لوگوں میں قابل تجدید توانائی اور پائیداری کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

تمام لائٹس استعمال شدہ چیزوں سے بنائی گئی تھیں جسے فلپائن کے اُن دیہاتوں میں تقسیم کیا جائے گا جہاں ابھی تک بجلی نہیں پہنچی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں