مریم نواز کے 100 روز: 40 فیصد دیہی، 62 فیصد شہری حکومت کی کارکردگی سے خوش

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر انتہائی خوش کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کے 100 دن پر عوامی تاثرات پر مشتمل سروے رپورٹ جاری کر دی گئی، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) کے عوامی سروے میں مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب 100 دنوں کی کارکردگی کو پیش کیا گیا۔

سروے میں حصہ لینے والے 55 فیصد افراد نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا، 60 فیصد کا یقین ہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں مریم نواز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، 53 فیصد کا ماننا ہے کہ حکومت پنجاب کے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لئے کئے گئے اقدامات مؤثر ثابت ہوئے۔

44 فیصد کے مطابق روٹی کی قیمت میں کمی پنجاب حکومت کا احسن قدم ہے، سولر پینل کی فراہمی اور موبائل ہسپتالوں کے منصوبوں کو بھی عوام میں پذیرائی ملی، پنجاب کی لیڈر شپ کو عوام کی جانب سے سراہا گیا۔

مریم نواز شریف کی کارکردگی کو پنجاب کے دیہی علاقوں میں 40 فیصد، شہری علاقوں میں 62 فیصد آبادی نے سراہا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں