فیصل واوڈا کی الیکٹرک، ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت

اسلام آباد:(دنیا نیوز) فیصل واوڈا نے الیکٹرک، ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت کردی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، چھ ماہ میں کس کی شپمنٹ پہنچتی ہے جس کا کسی کو پتہ ہی نہیں تھا، پالیسی بنا کر جب اس پر نظر ثانی کی جاتی ہے تو مسائل میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ روپے سے اوپر کی گاڑی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے، چیئرمین ایف بی آر اور ٹیکس پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے کوئی اس ملک میں انڈسٹری نہیں لگاتا، درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس لگا ہے، مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر ٹیکس نہیں لگا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے ایف بی آر حکام کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ یہ میرا کاروبار ہے، مجھے پتہ ہے کہ کون گاڑیوں پر ٹیکس لگوا رہا ہے، مجھے مجبور نہ کیا جائے میں پبلک میں بتادوں گا۔

دوسری جانب فیصل واوڈا کی مخالفت کے بعد کمیٹی نے ای وہیکل پر ٹیکس کامعاملہ موخر کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں