زراعت اور ڈیری فارمنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا: احسن اقبال

اسلام آباد:(دنیا نیوز ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں زراعت اور ڈیری فارمنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، معاشی ترقی کیلئے سرمایہ کاری ضروری ہے، دستیاب وسائل سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنا ہوگی، ہمیں میکرو اکنامک فریم ورک میں مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی معاشی بحالی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ہماری فی ایکڑ پیدوار دنیا میں کم ترین ہے، اگر ہم فی ایکڑ پیداوار بڑھالیں تو دنیا میں تیسرے نمبر پر ہوں گے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں تیسرا بڑا ملک ہے جہاں دودھ کی پیداوار زیادہ ہے، جانوروں کی غذائیت بہتر کرنے سے دنیا میں 6سے8ہزار لٹر دودھ پیداکیا جارہا ہے، ہمارے ہاں کیوں بہترین ڈیری مصنوعات نہیں بنتیں، ہمیں خود کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بہترین کام کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں