پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، 530 پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 77 ہزار 938 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 927 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 78 ہزار 469 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 6 پیسے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 35 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں