وینزویلا: انتخابی مہم ختم، صدر نکولس کا شکست کی صورت میں خون کی ہولی کا انتباہ

کراکس : (ویب ڈیسک ) وینزویلا میں صدارتی انتخابی مہم اختتام کو پہنچ گئی تاہم صدر نکولس مادورو کے ہارنے کی صورت خون کی ہولی بارے انتباہ نے غیر یقینی کی صورتحال پیدا کردی ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق ہزاروں افراد نے دارالحکومت کراکس میں مادورو اور ان کے حریف ایڈمنڈو گونزالیز اروٹیا کی آخری ریلیوں میں شرکت کی۔

گزشتہ روز ایک ویڈیو میں صدر نکولس مادورو نے قوم کے سامنے اعادہ کیا کہ وہی امن اور استحکام کی ضمانت دے سکتے ہیں جبکہ گونزالیز اُروتیا نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ نفرت کا پیغام آپ کو ڈرانےکے لئے دے رہے ہیں ۔

دوسری جانب وینزویلا کی حکومت نے اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچاڈو پر اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے چند ماہ قبل الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی تھی لیکن ’آئرن لیڈی‘ کے نام سے مشہور رہنما اپوزیشن اتحاد کے لیے انتھک انتخابی مہم چلا رہی ہیں اور جہاں بھی جاتی ہیں ان کے حامی ان کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں