سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس میں 440 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 78 ہزار 29 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 469 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 6 ارب 65 کروڑ 91 لاکھ 85 ہزار 234 روپے مالیت کے 11 کروڑ 65 لاکھ 18 ہزار 826 شیئرز کا لین دین ہوا۔