تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آج ہونیوالا احتجاج ملتوی کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا۔

صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل نے کہا ہے کہ عدالت نے ہمیں پیر کے روز احتجاج کی اجازت دی ہے، ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ریڈ زون کو سیل کردیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں