ویمنز ایشیا کپ سیمی فائنل، سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دمبولا: (دنیا نیوز) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا کے شہر دمبولا میں ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ہونیوالے ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ پاکستان سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

قبل ازیں ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیاہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں