ویمنز ایشیا کپ، بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

دمبولا: (دنیا نیوز) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

بھارتی ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کا 81 رنز کا ہدف 11 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا، رینوکا سنگھ کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، بھارتی باؤلرز رینوکا سنگھ اور رادھا یادیو کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز ہی بنا پائی

بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نگار سلطانہ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی ، شورنا اختر 19 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں جبکہ دیگر 8 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں۔

بھارتی باؤلر رینوکا سنگھ نے 10 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، رادھا یادیو نے 14 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کا 81 رنز کا ہدف اوپننگ جوڑی کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے بغیر کسی نقصان کے 11 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا، سمرتی مدھنا نے 39 بالوں پر 55 اور شفالی ورما نے 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں