چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ، 19 اشیائے ضروریہ مہنگی

اسلام آباد:(دنیا نیوز ) نئے مالی سال کے دوران مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا، ہفتہ وار مہنگائی 0.17 فیصد مزید بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ  جاری کردی، رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 20.09 فیصد ریکارڈ ہوئی، ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 8 اشیاء سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چکن 4.80 فیصد، لہسن 2.01 ،دال چنا 1.87 اور انڈے 1.71 فیصد مہنگے ہوئے، حالیہ ہفتے بیف 0.93 اورگڑ کی قیمت میں 0.89 فیصد ، دال مونگ 0.84 اور تازہ دودھ کی قیمت 0.45 فیصد بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جلانے والی لکڑی 0.23 اور سگریٹس کی قیمت میں 0.12 فیصد کا اضافہ ہوا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں