کراچی: شارع فیصل پرپلازے میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

کراچی : (دنیانیوز) شارع فیصل پر کاشف سینٹر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے ۔

 چیف فائر آفیسر اشتیاق احمد کاکہنا ہے کہ آگ پلازے کی نویں منزل پر لگی جہاں سے  ریسکیو آپریشن میں مجموعی طور پر 120 سے زائد افراد کو بلڈنگ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ترجمان بحریہ کاکہنا ہے کہ دوسرے فیز میں مجموعی طور پر 49 افراد کو بلڈنگ کی چھت سے نیچے اتارا گیا۔

ڈائریکٹر ریسکیو 1122 کے مطابق آپریشن کے دوران ریسکیو 1122 کے دو رضاکار بھی زخمی ہوئے، مجموعی طور پر 9 افراد کی حالت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، آگ پر قابو پانے کے بعد بلڈنگ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ بلڈنگ میں ابھی بھی کچھ مقامات پر دھواں موجود ہے ، بلڈنگ کے متاثرہ فلورز کو چیک کیا جا رہا ہے ۔

ریسکیو آپریشن میں 1122، کے ایم سی فائر بریگیڈ،پاک بحریہ فائر بریگیڈ،پولیس رینجرز سمیت دیگر ادارے شامل ہیں ۔

اس عمارت میں وکلاء اور دیگر کے دفاتر سمیت پراسیکیوٹر جنرل کا پرائیویٹ دفتر بھی موجود تھے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں