قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور سے فیصل آباد منتقل

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور سے فیصل آباد منتقل کردیئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے کھلاڑیوں کی فیصل آباد میں موجودگی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ اب 7 اور 9 ستمبر کو ہوں گے، مینٹورز نے فیصل آباد میں فٹنس ٹیسٹ لینے کی تجویز دی تھی۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے کھلاڑیوں کو آج تک رپورٹ کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں