ایبٹ آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید، ایک شدید زخمی

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ایبٹ آباد کے تھانہ سکندر آباد کی حدود میں سیٹھی مسجد کے قریب گشت پر مامور پولیس ٹیم پر نامعلوم مشتبہ افراد نے فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے 28 سالہ کانسٹیبل شاہ زیب موقع پر شہید ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، شہید ہونے والے کانسٹیبل شاہ زیب کی لاش اور زخمی ہونے والے کانسٹیبل احتشام کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او ایبٹ آباد نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی کانسٹیبل احتشام کی عیادت کی، انہوں نے پولیس کو ملزموں کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی، پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں