پنجاب اسمبلی : یوم دفاع کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور

لاہور: (دنیانیوز) پنجاب اسمبلی نے 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے چھ ستمبر کے متعلق قرارداد پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان چھ ستمبر 1965 کی جنگ میں افواج پاکستان کے قربانی دینے والے جوانوں و افسران کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ، 1965 کی جنگ میں بری بحری و زمینی افواج نے پاکستان کے دفاع کےلیے شاندار کردار ادا کیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ آئندہ بھی اگر ملک پاکستان کو کوئی ضرورت پڑی تو افواج کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور عوام شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

چھ ستمبر کے حوالے سے یہ قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اجلاس سوموار کی سہ پہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں