تمام سیاستدان ذاتی تعصبات ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں: چودھری شجاعت

لاہور:(دنیا نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں۔

اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کو سوچنا چاہیے کہ جب سے نئی پارلیمنٹ وجود میں آئی ہے،ارکان پارلیمنٹ نے کتنی مرتبہ قومی یکجہتی کے لئے پارلیمان میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ مل جل کر پاکستان کو آگے بڑھایا جائے، ایسا ماحول بنایا جائے کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہیے اور ون پوائنٹ ایجنڈے پر قومی اتفاق رائے ہونا چاہیے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ نے مزید کہا کہ تمام سیاستدان مل کر اس پر اپنا کردارادا کریں، سیاست دشمنی کے بجائے سیاست کے انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔

دریں اثنا سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد کا کہنا تھا کی سیاست میں دشمنی کے تاثر کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں