لاہور: شوہر کو نازیبا ویڈیو بھیجنے پر بیوی نے دوست کو گولی مار دی
لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں شوہر کو نازیبا ویڈیو بھیجنے پر بیوی نے خاتون دوست کو گولی مار دی۔
پولیس کے مطابق واقعہ لٹن روڈ تھانے کی حدود میں پیش آیا، مریم نے امیر فاطمہ کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر فائرنگ کی،امیر فاطمہ کو پیٹ میں گولی لگی۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے جبکہ فائرنگ کرنے والی ملزمہ مریم کو گرفتار کر کے واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔