نوشہرہ: دو گروپوں میں تصادم سے نوجوان جاں بحق، 7 افراد زخمی
نوشہرہ: (دنیا نیوز) دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ نواحی علاقے نظام پور میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے درمیان زمین اور مستورات کے تنازعات کافی عرصہ سے چل رہے تھے، دونوں گروپ قریبی رشتہ دار ہیں۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے موقع پرپہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔