جذبے صادق ہوں تو کوئی آپ کو شکست نہیں دے سکتا:احسن اقبال

اسلام آباد : (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جذبے صادق ہوں تو کوئی آپ کو شکست نہیں دے سکتا۔

یوم دفاع کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج کے دن مسلح افواج کے جوانوں نے ثابت کیا کہ پاکستان کا زمینی اور فضائی دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا سبق ہے کہ اگر جذبے صادق ہوں تو کوئی ملک یا قوم آپ کو شکست نہیں دے سکتی، 65ء میں پاک فضائیہ نے دشمن سے عددی لحاظ سے کم ہو کر بھی ملکی دفاع پر آنچ نہ آنے دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں