شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی، موسم خوشگوار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

کراچی میں ایم اے جناح روڈ، صدر، کلفٹن، ملیر، شارع فیصل اور اطراف میں بوندا باندی ہوئی ہے ج سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں