کراچی : پولیس کی کارروائی، رینجرز اہلکار کو شہید کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی: (دنیانیوز) کراچی میں پولیس نے کارروائی کے دوران رینجرز اہلکار کوشہید کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ماجد عرف لنگڑا کے نام سے ہوئی ، جو لیاری گینگ وارجھینگو گروپ سے تعلق رکھتا ہے اور اہم کمانڈر ہے، ملزم سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ہے، سال 2018 میں ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فواد نامی رینجرز اہلکار کو شہید کیا تھا ، رینجرز اہلکاروں سے مقابلےمیں ملزم کے تین ساتھی ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم قتل،اقدام قتل پولیس مقابلے، دھماکہ خیزمواد اورغیر قانونی اسلحے کی سپلائی میں ملوث رہا ہے، ملزم اس سے قبل10 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کےخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں