پیرمحل : خاتون نے گھریلو ناچاقی پر2 بیٹیوں کو زہردے دیا

پیرمحل : (دنیانیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل کے نواحی گائوں میں خاتون نے گھریلو ناچاقی پر 2 بیٹیوں کو زہر دیدیا ۔

پولیس کے مطابق آمنہ بی بی کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، طیش میں آکر بیٹیوں کو دودھ میں کالا پتھر ملا کر پلا دیا ، بچیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچیوں میں 13 سالہ انعم اور 8 سالہ مصباح شامل ہیں ، پولیس نے ملزمہ آمنہ بی بی کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں