ہانیہ عامر کا نیا شوٹ، دیکھنے والے دل ہارنے پر مجبور

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا۔

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنا نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔

معصوم چہرہ اور چلبلی شخصیت کی مالک ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کیا گیا خوبصورت فوٹو شوٹ گلابی رنگ کے لباس میں کروایا گیا ہے، ہانیہ عامر اپنے نئے فوٹو شوٹ میں کسی حقیقی باربی ڈول سے کم نہیں لگ رہیں۔

ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو لاکھوں صارفین کی جانب پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس پر تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اداکارہ کے اس نئے فوٹو شوٹ پر نا صرف ان کے مداح دل فریفتہ نظر آ رہے ہیں بلکہ انڈسٹری کی دیگر خوبصورت اداکارائیں بھی اداکارہ کے حسن کی تعریفیں کرنے پر مجبور نظر آ رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں