وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا گئے تھے، جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اس بربریت کو فوری طور پر رکنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں