لاپتہ بھائیوں سے متعلق کیس: عدالت کا ایس ایچ او کو قرآن پر حلف اٹھانے کا حکم

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ 4 بھائیوں سے متعلق کیس میں ایس ایچ او حیات آباد کو قرآن پر حلف اٹھانے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے حیات آباد سے لاپتہ 4 بھائیوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ایس ایچ او حیات آباد کو قرآن پر حلف اٹھانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس اعجاز انورنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قرآن پر حلف لے کر بتائیں کہ لاپتہ افراد آپ کے پاس نہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں آپ دکھائی دے رہے ہیں، حلف اٹھائیں آپ نے گرفتاری نہیں کی۔

ایس ایچ او حیات آباد نے عدالت سے وقت مانگ لیا جس پر عدالت نے ایس ایچ او کی درخواست پر سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں