پاکستانی نہیں، امریکی یا برطانوی لڑکے سے شادی کروں گی: اقرا وسیم

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی انڈسٹری کی معروف ماڈل اقرا وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستانی لڑکے پسند نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف ماڈل اقرا وسیم نے انکشاف کیا کہ وہ شادی کیلئے امریکی یا برطانوی لڑکا تلاش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان سے باہر شادی کرنا چاہتی ہیں، انہیں پاکستانی لڑکے پسند نہیں تاہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے شادی کرسکتی ہیں اور وہیں رہنا چاہتی ہیں۔

اقرا وسیم نے شادی کیلئے شرط رکھی کہ بزنس مین لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش ہے جو مالدار ہو۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں