نیپال: طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، 200 افراد ہلاک

کھٹمنڈو: (دنیا نیوز) نیپال میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ، دریا بپھرنے اور مختلف حادثات کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیپال میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے 127 افراد زخمی اور 30 سے زائد لاپتہ ہیں، دارالحکومت کھٹمنڈو سمیت دیگر شہروں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، کھٹمنڈو کے کچھ حصوں میں 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف دارالحکومت کھٹمنڈو میں اب تک 56 اموات ہوئی ہیں، اب تک 4 ہزار افراد کو ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کی مدد سے ریسکیو کیا گیا ہے، وزارت داخلہ نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

خیبرایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے کھٹمنڈو میں ٹریفک اور معمول کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں سکول 3 روز کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں