پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال 115 ارب تک پہنچنے کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا پہلی سہ ماہی میں ریونیو شارٹ فال 115 ارب تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو ستمبر میں 20 ارب روپے تک ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، پہلی سہ ماہی کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 2652 ارب روپے ہے جبکہ پہلی سہ ماہی میں تقریبا 25 سو 40 ارب روپے تک ٹیکس جمع ہوسکا۔

رواں ماہ کیلئے ایف بی آر کا ہدف تقریبا 11 سو ارب روپے رکھا گیا تھا، گزشتہ ماہ کے دوران 98 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال بھی شامل کیا گیا تھا، گزشتہ ماہ کا شارٹ فال ملا کر ہدف 12 سو ارب روپے کے لگ بھگ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ستمبر کے دوران تقریبا ایک ہزار 80 ارب روپے تک جمع کرسکا، پہلی سہ ماہی کا شارٹ فال آئندہ ماہ کے ٹارگٹ میں شامل ہوگا، آئندہ ماہ کے دوران شارٹ فال پورا کرنے کی کوشش ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں